بنگلور ٹیم آئی پی ایل سے باہر، بھارتی شائقین کی آسٹریلوی کرکٹرزکی کردار کشی پر گلین میکس ویل نے بھی انہیں کھری کھری سنا دیں

1

ویرات کوہلی کی زیرقیادت رائل چیلنجر بنگلور کو اس سال بھی آئی پی ایل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اور پلے آف میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف شکست کے بعد بنگلور کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

میچ میں بری  کارکردگی دکھانے والے آسٹریلین آل راؤنڈرز گلین میکسویل اور ڈینیئل کرسچن کو” رائل چیلنجر بنگلور” کی شکست پر برہم شائقین نے بدترین تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنایا۔ یہاں تک کہ جبکہ کچھ بھارتی شائقین نے کرکٹرز کے ساتھ ساتھ ان کے اہلخانہ تک کو بھی نہ بخشا اور ان کی بھی کردار کشی کی۔

بدترین کردارکشی کے پر آسٹریلین آل راؤنڈرز گلین میکسویل نے آپے سے باہر شائقین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ بکواس انتہائی مایوس کن اور ناقابل برداشت ہے،ہم بھی انسان ہیں اور روزانہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

 بھارتی شائقین ڈینیئل کرسچن کے ساتھ ان کی حاملہ بیوی کو بھی تضحیک کا نشانہ بناتے رہے، جس پر ڈینیئل کرسچن کا کہنا تھا کہ میں اچھا نہیں کھیل رہا، لیکن یہ ایک کھیل ہے،  میری بیوی کو اس معاملے سے باہر رکھیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھارتی شائقین خراب  کارکردگی پر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کی بھی کردارکشی کرتے رہے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Optimized with PageSpeed Ninja