ترکی میں شادی کی زبردست تقریب، دو جڑواں بھائیوں نے ایک ہی وقت میں شاد ی کر لی ، لیکن لڑکیاں کون تھیں ؟ جانئے

44

انقرہ !!!ترکی میں حال ہی میں ایک نادر نوعیت کی شادی کی تقریب دیکھنے میں آئی جہاں دو جڑواں بھائی ایک ہی روز دو جڑواں بہنوں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

ترک اخبار “زمان” کی ویب سائٹ کے مطابق شادی کی یہ انوکھی تقریب ادیامان صوبے میں منعقد ہوئی۔ویب سائٹ کے مطابق دونوں جڑواں بھائی ابو ذر اور جفاری ہیں اور ان کی شادی دو جڑواں بہنوں نور گل اور نورسل سے ہوئی۔تقریب میں ادیامان کے گورنر اور میئر نے بھی شرکت کی۔دونوں دولہا بھائیوں کے والد کا کہنا تھا کہ دونوں گھرانوں کی ملاقات خاندان کے ذریعے ہوئی اور ہمیں اپنے دو جڑواں بیٹوں کے لیے دو جڑواں بہنیں مل گئیں، یہ سب نصیب کی بات ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.