روایتی حریفوں میں بھارت کے ساتھ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو بھی شامل کرلیں، رمیز راجہ

4

لاہور(نیوز ڈیسک )چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے وعدے سے پھر جانے کے فیصلے پر مایوسی ہوئی۔ ان ملکوں کا یہی رویہ رہا تو آگے چل کر ہم بھی کسی کا لحاظ نہیں کریں گے۔نجی خبررساں ادارےکے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ روایتی حریفوں کی صف میں بھارت کے ساتھ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو بھی

شامل کرلیں۔ ہماری کرکٹ کی اکانومی بڑی ہوتی تو یہ کبھی انکار نہیں کرتے، اکانومی بڑی ہوگی تو پی ایس ایل کی طرح یہ سب آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان ملکوں کا یہی رویہ رہا تو آگے چل کر ہم بھی کسی کا لحاظ نہیں کریں گے۔ نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی خدشات کی تفصیل نہیں بتائی، بس جہاز پکڑ کے نکل گئے۔ مغربی بلاک کے لوگ اکٹھے ہوجاتے ہیں، انگلینڈ کا فیصلہ متوقع تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے بہترین میزبان ہیں، یہ قرنطینہ میں ڈانٹ ڈپٹ بھی کریں تو ہم برداشت کرلیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Optimized with PageSpeed Ninja