روسی اخبار کے ایڈیٹر کو دئیے جانے والا نوبل انعام انہیں غیر ملکی ایجنٹ قرار دئیے جانے سے بچا نہیں سکتا، پیوٹن

7


روسی اخبار کے ایڈیٹر کو دئیے جانے والا نوبل انعام انہیں غیر ملکی ایجنٹ قرار دئیے جانے سے بچا نہیں سکتا، پیوٹن

ماسکو (اے ایف پی) صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روسی اخبار کے ایڈیٹر دمتری مراتوف کو دیا جانے والا امن کا نوبل انعام اگر وہ قانون توڑتے ہیں تو انہیں ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار دینے سے ’بچا‘ نہیں سکتا۔ روس کے بڑے آزاد اخبار نووایا گزیٹا کے چیف ایڈیٹرمراتوف نے گزشتہ ہفتے فلپائن کی تحقیقاتی صحافی ماریہ ریسا کے ساتھ آزادی اظہار کو فروغ دینے والے کام پر معزز ایوارڈ جیتا تھا۔ مراتوف کی یہ پہچان اس وقت سامنے آئی جب درجنوں روسی صحافیوں اور کئی معروف آزاد آؤٹ لیٹس پر اس سال ’غیر ملکی ایجنٹ‘ ہونے کے الزامات لگے ہیں۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ اگر وہ روسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتے اور اگر وہ غیر ملکی ایجنٹ قرار دیئے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتاتے تو وہ (غیر ملکی ایجنٹ) نہیں ہوں گے۔

Its Urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Optimized with PageSpeed Ninja