سعودی ائیر پورٹ پر حوثیوں کے ڈرون حملے،10افراد زخمی

4


سعودی ائیر پورٹ پر حوثیوں کے ڈرون حملے،10افراد زخمی

ریاض (جنگ نیوز )سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان میں شاہ عبداللہ ایئرپورٹ پر دھماکا خیز مواد کے 2ڈرون حملوں میں 10افراد زخمی ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی فوجی اتحاد نے بتایا کہ حملے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کیے گئے۔سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلے حملے کے نتیجے میں 6 سعودی، 3 بنگلہ دیشی اور ایک سوڈانی شہری زخمی ہوا۔فوجی اتحاد کے ترجمان نے بتایا کہ حملے سے ایئرپورٹ کے کچھ حصے کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ساتھ ہی ترجمان نے نقصان اور زخمیوں کی بغیر کوئی تفصیل فراہم کیے بتایا کہ دوسرا دھماکا خیز مواد سے لدا ڈرون ہفتے کو روک دیا گیا۔

Its Urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Optimized with PageSpeed Ninja