سو سال بھی جی لیں ،موت پھر بھی اٹل ہے !پاکستان کے سینئر ترین فنکار بارے انتہائی افسوسناک خبر

169

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سو سال بھی جی لیں ،موت پھر بھی اٹل ہے !پاکستان کے سینئر ترین فنکار بارے انتہائی افسوسناک خبر ۔۔۔ماضی کے سینئر فنکار طلعت اقبال شدید بیمار ہیں اور  اس وقت امریکی ریاست ٹیکساس کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔  ان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ

سینئر فنکار طلعت اقبال بے ہوش اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اداکار طلعت اقبال کافی عرصے سے ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں مقیم ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق چند ہفتے پہلے اداکار طلعت اقبال کی بیٹی کا انتقال ہوا تھا، بیٹی کے انتقال کے بعد سے طلعت اقبال کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی۔ اداکار طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے۔ خیال رہے کہ اداکار طلعت اقبال نے کئی فلموں میں بھی کام کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Optimized with PageSpeed Ninja