سید علی گیلانی کی وفات، آرمی چیف نے بھارت کو واضح پیغام دے دیا

20

راولپنڈی !! آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بھارت پر واضح کیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔

یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے مابین کشمیر کا مسئلہ کلیدی اہمیت رکھتا ہے،  ہم ہندوستان کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدام کو رد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سید علی گیلانی (مرحوم) کی طویل اور عظیم جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم کشمیری بھائیوں کی ہر سطح پر اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.