شدید پیٹ درد اور مسلسل قے کی شکایت پر 17 سالہ لڑکی ہسپتال منتقل، ڈاکٹرز نے پیٹ سے ایسی چیز نکال لی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

63

لکھنو¿(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر لکھنو میں ایک لڑکی کو شدید پیٹ درد اور مسلسل قے کی شکایت کے ساتھ ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے پیٹ سے بالوں کا اتنا بڑا گولا نکال لیا کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ زی نیوز کے مطابق اس 17سالہ لڑکی کو اس کے والدین لکھنو¿ کے بالارام پور ہسپتال لے کر گئے تھے جہاں ڈاکٹروں نے اس کے سکین اور ٹیسٹ کیے جن میں اس کے پیٹ میں کسی بڑے سے گولے کا انکشاف ہوا۔

مزید تحقیق پر معلوم ہوا کہ لڑکی دانتوں سے اپنے ہی بال نوچنے کی لت میں مبتلا تھی اور یہی بال اس کے پیٹ میں جا کر جمع ہوتے رہے تھے اور اب گولے کی شکل اختیار کر چکے تھے۔ مریضہ کا علاج کرنے والے ڈاکٹرایس آر سیمدر کہنا تھا کہ ”لڑکی 17سال کی تھی لیکن اس کی صحت اتنی خراب تھی کہ اس کا وزن محض 32کلوگرام تھا۔ وہ مہینوں سے کچھ کھا پی نہیں رہی تھی۔ہم نے اس کے پیٹ سے بالوں کا گولہ نکالا اور اس کا وزن کیا تو وہ 2کلوگرام کا تھا۔ اب مریضہ تیزی سے روبہ صحت ہے۔“

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.