نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ، آئندہ ماہ انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان کا معاملہ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا موقف جاری کر دیا

28

لندن !!!نیوزی لینڈ نے سیکی ورٹی خدشات کی بنیاد پر یکطرفہ بنیاد پر دورہ پاکستان منسوخ کر دیاہے اور واپسی کے انتظامات شیئر کر دیئے ہیں ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے پاکستان کی کرکٹ کو شدید دھچکا پہنچاہے جس پر ہر کوئی افسردہ دکھائی دے رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے حال ہی میں عہدہ سنبھالا ہے اور ابھی تک ان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم پی سی بی کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ۔ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا بھی انتہائی اہم بیان سامنے آیاہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ 14 اکتوبر کو پاکستان کے ساتھ دو ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنا ہے اور اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ سیکیورٹی ایکسپرٹ سے تفصیلی رپورٹ لی جائے گی ، پاکستان کے دورے سے متعلق فیصلہ 24 سے 48 گھنٹے میں کیا جائے گا ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Optimized with PageSpeed Ninja