نیوزی لینڈ کے خلاف سیریزکیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے سپورٹ سٹاف کا اعلان کردیا گیا

8

لاہور!!!!! پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریزکیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے سپورٹ سٹاف کا اعلان کردیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کیویز کے خلاف سیریز میں ثقلین مشتاق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اورعبدالرزاق کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ ہوںگے۔عبدالمجید بطورفیلڈنگ کوچ ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق منصور رانا ٹیم منیجر ،عمران ڈار سیکیورٹی منیجر اورابراہیم بادیس بطور ٹیم میڈیا منیجر ذمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ طلحہ اعجاز ٹیم کو اینالسٹ اورکلف ڈیکن کو فزیوتھراپسٹ مقرر کیا گیا ہے اور ملنگ علی مساجر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

عبدالرزاق کی جگہ اکرم رضا سینٹرل پنجاب کے کوچنگ سٹاف کی سربراہی کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.