پنجاب میں (ن) لیگ کی کامیابی! شہباز شریف نے پیغام جاری کر دیا

18

لاہور (نیوز ڈیسک )کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پنجاب سے ن لیگ کو کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ آزاد امیدوار دوسرے اور تحریک انصاف تیسرے نمبر پر رہی ، اس موقع پر شہبازشریف نے میدان میں آتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں،کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اپنے ووٹ کے ذریعے اعتماد کا اظہار کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یقین دلاتے ہیں کہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور ان کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ملک کو ایک نئے جذبے سے تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔ ان شاءاللہ۔“

غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن کے 51امیدوار کامیاب ہوئے ، دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار رہے جنہوں نے 32نشستیں حاصل کیں، حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف28 وارڈز میں کامیابی حاصل کر سکی ، دو آزاد امیدوار بھی عوام کا اعتماد جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.