لیموں لائےچہرے پر قدرتی چمک اور رعنائی

ہر خاتون،لڑکی اور بچیاں خوبصورت اور اسمارٹ نظر آنا چاہتی ہیں۔اوراس کے لئے نت نئی ترکیبیں بھی آزماتی رہتی ہیں ۔آئیےجانتے ہیں لیموں کے ذریعے کس طرح حسن میں اضافہ ، سمارٹنس اور دلکشی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

13

لیموں لائےچہرے پر قدرتی چمک اور رعنائی

ہر خاتون،لڑکی اور بچیاں خوبصورت اور اسمارٹ نظر آنا چاہتی ہیں۔اوراس کے لئے نت نئی ترکیبیں بھی آزماتی رہتی ہیں ۔آئیےجانتے ہیں لیموں کے ذریعے کس طرح حسن میں اضافہ ، سمارٹنس اور دلکشی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
سردیوں میں لیموں کے چھلکے جمع کرکے دھوپ میں سکھا لیں اور پھر پیس کر ڈبے میں بند کرکے خشک جگہ پر رکھیں۔اس پاؤڈر کو پورا سال استعمال کیا جا سکتا ہے۔لیموں کے چھلکوں کے پاؤڈر کو کچے دودھ میں ملا کر لیپ تیار کرکے چہرے اور گردن پر لگائیں۔تقریباً آدھے گھنٹے بعد منہ دھو لیں۔یہ ابٹن چہرے پر قدرتی چمک و رعنائی لاتا ہے۔
لیموں پانی قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے اور جلد بڑھاپے کے خلاف مقوی دوا کے مترادف ہے۔ لیموں میں موجود وٹامن سی آپ کے جسم کو صحت مند اور توانا رکھتا ہے اور انسانی جسم میں مدافعت کے نظام کو مضبوط اور طاقتور بناتا ہے۔
زیتون کا تیل اور لیموں کے رس کے 3 بڑے چمچے اور دو چمچے شہد لے کر ان میں آدھا کپ شکر ملا دیں۔ اس مرکب کو 15 منٹ کے لیے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں۔ اس کے نتیجے میں آپ کی جلد صاف اور تروتازہ ہوجائے گی جبکہ چہرے پر سے کیل مہاسوں کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔

1 تبصرہ
  1. […] ماہرین کے مطابق اسٹرابیری کے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ اسٹرابیری میں موجود وٹامن سی کولیجن کو بڑھانے کے لیے بھی اہم ہے۔ کولیجن جِلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے، عمر بڑھنے کے ساتھ کولیجن کی سطح میں کمی آتی ہے، تاہم وٹامن سی سے بھرپور غذا کے استعمال سے جِلد کو صحت مند اور جوان بنانے میں مدد ملتی ہے۔وٹامن سی کے ساتھ ساتھ اسٹرابیری میں موجود ایلیجک ایسڈ جھریوں کو روکتا ہے۔اسٹرابیری کا استعمال رنگت میں نکھار لانے کے علاوہ ایکنی اور چھائیوں کو دور کر کے چہرہ تر و تازہ اور شاداب بناتا ہے۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.