امتحانات کے نتائج میں تاخیر، ہزاروں طلباء کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ

پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے 6 ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال الحاق شدہ کالجز میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا

126

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے نتائج میں تاخیر کے باعث ہزاروں طلباء کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

 

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے 6 ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال الحاق شدہ کالجز میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا۔

 

 

بتایا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں نے گزشتہ برس ستمبر میں امتحانات دیے تھے ، جن کے نتائج کا ابھی تک اعلان نہیں کیا جاسکا جس کے باعث طالبعلوں کا مستقبل داو پر لگ چکا ہے کیوں کہ اگر نتائج کے اعلان میں مزید تاخیر کی جاتی ہے تو اس سے طلباء کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

 

اس ضمن میں یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث پیپرز کی چیکنگ تاخیر کا شکار ہوئی جس کی وجہ سے ابھی تک نتائج کا اعلان نہیں کیا جاسکا۔

 

دوسری طرف پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے 5مارچ سے شروع ہونے والے ایم۔ای/ایم ایس سی پارٹ ون سالانہ امتحانات کے لیے رولنمبر سلیپس جاری کر دی ہیں ، بتایا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے ریگولر(On Campus)امیدوران اپنے ڈیپارٹمنٹ اور الحاق شدہ کالجز کے ریگولر امیدواران اپنے متعلقہ کالج سے رولنمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں ، پرائیوٹ اورلیٹ کالج امیدوران پنجاب یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ (www.pu.edu.pk)سے اپنی رولنمبر سلپ ڈائون لوڈکر سکتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیے: پاوری گرل نے اپنے نام کا مطلب بتا دیا

 

 

قبل ازیں کوروناوائرس کی دوسری لہر کے باعث پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات منسوخ بھی کردئیے تھے ، تفصیلات کے مطابق جامعہ پنجاب کی انتظامیہ کی طرف سے بی اے ، بی ایس سی پارٹ ون اور ٹو کے امتحانات منسوخ کیے گئے ، اس کے ساتھ ساتھ ایم اے ، ایم ایس سی پارٹ ون کے امتحانات کو بھی منسوخ کیا گیا ۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.