صرف کیلے سے دلکشی ، حسن اور سمارٹنس حاصل کریں

ہر خاتون،لڑکی اور بچیاں خوبصورت اور اسمارٹ نظر آنا چاہتی ہیں۔اوراس کے لئے نت نئی ترکیبیں بھی آزماتی رہتی ہیں ۔آئیےجانتے ہیں کیلے کے ذریعے کس طرح حسن میں اضافہ ، سمارٹنس اور دلکشی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

42

صرف کیلے سے دلکشی ،حسن اور سمارٹنس حاصل کریں
ہر خاتون،لڑکی اور بچیاں خوبصورت اور اسمارٹ نظر آنا چاہتی ہیں۔اوراس کے لئے نت نئی ترکیبیں بھی آزماتی رہتی ہیں ۔آئیےجانتے ہیں کیلے کے ذریعے کس طرح حسن میں اضافہ ، سمارٹنس اور دلکشی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
وزن کی زیادتی اور کمی دونوں خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں۔اگر وزن کافی کم ہے تو روزانہ دو تین کیلے کھا کر وزن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔اس کے برعکس اگر جسم فربہی مائل ہے اور آج کل ڈائٹنگ ہو رہی ہے تو روزانہ ایک کیلے کا استعمال بطور سوئیٹ ڈش جسم کو مطلوبہ غذائیت بہم پہنچائے گا۔
یہ بات درست نہیں ہے کہ جو خواتین ڈائٹنگ کر رہی ہوں وہ کیلا،آم،انگور یا چیکو استعمال نہ کریں۔ہر پھل اپنے اندر غذائیت لئے ہوئے ہے لہٰذا وزن کم کرنے کے لئے ان سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرنا درست نہیں ہے۔کیلا خشک جلد کے لئے مفید ہے ۔خشک اور روکھی جلد کی حامل خواتین آدھے کیلے میں ایک چمچ شہد اچھی طرح ملا لیں اور چہرہ پر لگائیں۔بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔اس سے جلد میں چمک اور Glow آجائے گا۔

1 تبصرہ
  1. […] سی ایسا جز ہے جو کینسر کی روک تھام کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جسم کے صحت مند دفاعی […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.