اسٹاک مارکیٹ : سرمایہ کاروں کیلئے اچھی خبر کا امکان

27

اسٹاک مارکیٹ : سرمایہ کاروں کیلئے اچھی خبر کا امکان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کیلئے آئندہ بجٹ میں اچھی خبر کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ قومی بجٹ میں کپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں کمی کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں شئیرز کے منافع پر کپیٹل گین ٹیکس ریٹ میں 3 فیصد کمی کا امکان کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شئیرز کے منافع پر کپیٹل گین ٹیکس 15 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے س کے علاوہ کیپیٹل گین ٹیکس کیلئے مدت بھی 2 یا 3 سال تک متعین کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے بتایا کہ اس سے قبل کیپیٹل گین ٹیکس وصولی کیلئے مدت کا تعین نہیں کیا ہوا ہے۔
بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ کے ساتھ کموڈیٹی مارکیٹ کے لئے بھی اچھی خبر کا امکان ہے، پاکستان مارکنٹائل ایکسچینج کیلئے بھی ٹریڈنگ پر بھی سہولت دینے کی تجویز زیرغور کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیوچر کموڈیٹی کانٹریکٹ کو وود ہولڈنگ ٹیکس سے متثنی قرار دینے پر غور کیا گیا ہے اور مارکنٹائل ایکسچینج میں الیکٹرونک وئیر ہاوسنگ کی رسید پر ٹریڈنگ کی اجازت کا امکانکا بھی امکان ہے۔
یاد رہے کہ چئیرمین اسٹاک ایکسچینج نے وزیرخزانہ کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دی تھی۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.