صرف گریپ فروٹ سے دلکشی ،حسن اور سمارٹنس حاصل کریں

ہر خاتون،لڑکی اور بچیاں خوبصورت اور اسمارٹ نظر آنا چاہتی ہیں۔اوراس کے لئے نت نئی ترکیبیں بھی آزماتی رہتی ہیں ۔آئیےجانتے ہیں گریپ فروٹ کے ذریعے کس طرح حسن میں اضافہ ، سمارٹنس اور دلکشی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

20

صرف گریپ فروٹ سے دلکشی ،حسن اور سمارٹنس حاصل کریں

ہر خاتون،لڑکی اور بچیاں خوبصورت اور اسمارٹ نظر آنا چاہتی ہیں۔اوراس کے لئے نت نئی ترکیبیں بھی آزماتی رہتی ہیں ۔آئیےجانتے ہیں گریپ فروٹ کے ذریعے کس طرح حسن میں اضافہ ، سمارٹنس اور دلکشی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
گریپ فروٹ کے چھلکوں میں تیل ہوتا ہے انہیں پھینکیں نہیں۔ایک پیالے میں اُبلا ہوا ٹھنڈا پانی لے کر اس میں گریپ فروٹ کے چھلکوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے ڈال دیں۔اسے رات بھر ڈھک کر رکھ دیں۔صبح ان چھلکوں کو نچوڑ کر پھینک دیں اور اس پانی کے چھینٹے منہ پر ماریں۔میک اپ کرنے سے قبل منہ دھونے کے لئے بھی یہ پانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ایسی خواتین جن کی جلد جھریوں کی وجہ سے بدنما دکھائی دیتی ہے ان کے لئے گریپ فروٹ کا استعمال مفید ہے۔گریپ فروٹ کے استعمال سے جلد جواں (Younger Skin) اور تازہ دکھائی دیتی ہے۔
گریپ فروٹ جسمانی وزن میں کمی کے لیے ایک اچھا انتخاب ہے، اس میں موجود فائبر پیٹ بھرنے کا احساس بڑھاتا ہے جس سے کیلوریز کو جزوبدن بنانے کی مقدار کم ہوتی ہے۔اس پھل میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں جبکہ پانی بہت زیادہ، جو بھی جسمانی وزن میں کمی میں مدد دیتا ہے۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو موٹاپے کے شکار افراد کھانے سے پہلے آدھا چکوترا کھاتے ہیں، وہ اس پھل سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں زیادہ جسمانی وزن کم کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں، یعنی 12 ہفتوں میں 1.6 کلوگرام وزن کم سکتے ہیں۔
دیگر تحقیقی رپورٹس میں بھی ایسے ہی نتائج سامنے آئے، جیسے ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ جب لوگوں نے کھانے کے ساتھ ایک چکوترا کھانا عادت بنایا تو ان کے کمر کا حجم کم ہوگیا، ویسے یہ پھل بذات خو دتو جسمانی وزن میں کمی نہیں لاسکتا مگر صحت بخش غذا کا حصہ بناکر ایسا ممکن ہوسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.