ہرشل گبز کراچی کنگزکے نئے ہیڈ کوچ مقرر

ہرشل گبز کراچی کنگزکے نئے ہیڈ کوچ مقرر

Herschelle Gibbs appointed new head coach of Karachi Kings

جنوبی افریقہ کے سابق اوپنر ہرشل گبز کو پی ایس ایل 6 کے لئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

ہرشل گبز کراچی کنگزکے نئے ہیڈ کوچ مقرر

یہ تقرری پی ایس ایل 5 پلے آف سے قبل سابق ہیڈ کوچ اور آسٹریلین لیجنڈ ڈین جونز کے انتقال کے بعد ہوئی ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے پلے آف مرحلے میں عبوری ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

 

46 سالہ ہرشل گبز نے جنوبی افریقہ کے لئے 23 ٹی ٹونٹی ، 248 ون ڈے اور 90 ٹیسٹ کھیلے ہیں، انہوں نے 1996ء سے 2010ء کے دوران 400 ٹی ٹونٹی ، 8094 ون ڈے اور 6167 ٹیسٹ رنز بنائے،وہ عالمی کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے دنیا پہلے بلے باز ہیں،

 

ہرشل گبز نے 12 مارچ 2006ء کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کیریئر بیسٹ 175 رنز سکور کرکے جنوبی افریقہ کو تاریخ رقم کرنے میں مدد فراہم کی تھی، گبز نے کپتان گریم سمتھ کےساتھ 187 رنز کی شراکت بھی بنائی تھی، اس مقابلے میں پروٹیز نے 438 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے جنوبی افریقہ کیلئے بلےبازی، فیلڈنگ میں کئی بہترین پرفارمنس دیں۔

 

گبز نے یورو ٹی 20 سلیم کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن کے لئے روٹرڈیم رائنوس کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل وہ شاپیزا کرکٹ لیگ اور کویت کی قومی ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔ نومبر 2020ء میں انہیں کولمبو کنگز نے لنکن پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے افتتاحی ایڈیشن کے لئے ہیڈ کوچ کے طور پر منتخب کیا۔

 

یاد رہے کہ پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز نے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پی ایس ایل 5 کے فائنل میں لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔

 

 

Leave a Comment

Optimized with PageSpeed Ninja