آئمہ بیگ نے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا

ملک کی معروف گلوکارہ کا جلد اپنے دوست شہباز شگری سے شادی کرنے کا اعلان

42

آئمہ بیگ نے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا، ملک کی معروف گلوکارہ کا جلد اپنے دوست شہباز شگری سے شادی کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے بالآخر اپنے مستقبل کے جیون ساتھی کا نام بتا دیا ہے۔ گلوکارہ کی جانب سے اپنے دوست شہباز شگری سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: اثاثے چھپانے کا الزام، ایف بی آر نے آئمہ بیگ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

 

 

اس حوالے سے آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ شہباز شگری بہت اچھے اور باصلاحیت انسان ہیں، جیسے ہی مصروفیات کم ہو جائیں گی ہم یقینی طور پر شادی کر لیں گے۔ گلوکارہ کا مزید کہنا ہے کہ وہ فی الحال اداکاری کے شعبہ میں دلچسپی نہیں رکھتیں، اس وقت ان کی ساری توجہ گلوکاری پر مرکوز ہے۔ گلوکاری کے شوق کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئی تو اداکاری بھی کروں گی۔

 

 

یہاں واضح رہے کہ آئمہ بیگ اور ماڈل شہباز شگری کی دوستی کے چرچے کافی عرصے سے ہی زبان زد عام ہیں۔ دونوں کی کئی مواقعوں پر ایک ساتھ لی جانے والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکیں۔

 

شہباز شگری کچھ عرصہ قبل ہی آئمہ بیگ کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کر چکے، جبکہ اب گلوکارہ نے اپنے دوست سے شادی کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

 

آئمہ بیگ کے اعلان کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان کے صارفین کی جانب سے ان کی آئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے حالیہ چند برسوں کے دوران آئمہ بیگ نے گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرچکے ہیں۔ شہباز شگری پہلے بھی شادی کر چکے، تاہم ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.