دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کا پاکستان پر الزام مسترد کردیا

itsurdu news

اسلام آباد(اردو نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے پاکستان اور چین پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور چین مل کر بھارتی سرحد پر حملہ کرنے چاہتے ہیں اس لیے دونوں جانب سے سرحد پر تنازعہ پیدا کیا جا رہا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کے اس بیان کو دفتر خارجہ نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بے بنیاد الزام ہے اور بھارت پاکستان اور چین کی دوستی کے خلاف پراپیگنڈے کررہا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کاجان بوجھ کرپاکستان اور چین پرسرحدی تنازع پیداکرنےکا الزام بے بنیاد ہے، پاکستان اس الزام کو مسترد کرتا ہے۔

مزید پڑھیے  عابد ملہی کو سرعام پھانسی دی جائے

عابد ملہی کو سر عام پھانسی دی جائے

 

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان آر ایس ایس اور بی جےپی کے بیانیےکا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک چین دوستی کیخلاف بھارت کے پروپیگنڈے کی مذمت کرتےہیں۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والا بھارت خود ریاستی دہشت گردی کررہاہے، دنیاجانتی ہے کہ آر ایس ایس ایس اور بی جے پی خطے کا امن تباہ کررہی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ بھارت ہی ہے جو پڑوسیوں کیساتھ تنازعات پیداکرتا ہے، بھارت تنازعات پیدا کر کےانھیں حل کرنے سے بھی بھاگ جاتا ہے، بھارت کو تنازعات پیدا کرنےکا اپنا ایجنڈا ترک کرنا ہوگا اور بھارت کو پڑوسیوں سے تنازعات کے حل کیلئے سنجیدگی دکھانی چاہیے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے پاکستان اور چین پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور چین مل کر بھارتی سرحد پر حملہ کرنے چاہتے ہیں اس لیے دونوں جانب سے سرحد پر تنازعہ پیدا کیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

Optimized with PageSpeed Ninja