اسٹرابیری کے فوائد: اسٹرابری کھائیں، حیرت انگیر صحت مندی پائیں 

سرخ رنگ کا اسٹرابیری نامی پھل دیکھنے میں جتنا خوبصورت ہے اس سے کسی قدر زیادہ اس اسٹرابیری کے فوائد ہیں ۔دنیا بھر میں اسٹرابیریز کی غذائیت کی وجہ سے   اسے  صحت کی ضمانت قرار دیا جاتا ہے۔اس پھل کی 600سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں جبکہ اس  کی بڑی تعداد میں پاکستان میں بھی افزائش ہوتی ہے جس میں سالہا سال اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین غذائیت کی جانب سے اسٹرابیری کو صحت کی ضمانت قرار دیا جاتا ہے۔

141

اسٹرابیری کے فوائد: اسٹرابری کھائیں، حیرت انگیر صحت مندی پائیں 

سرخ رنگ کا اسٹرابیری نامی پھل دیکھنے میں جتنا خوبصورت ہے اس سے کسی قدر زیادہ اسٹرابیری کے فوائد ہیں ۔دنیا بھر میں اسٹرابیریز کی غذائیت کی وجہ سے   اسے  صحت کی ضمانت قرار دیا جاتا ہے۔اس پھل کی 600سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں جبکہ اس  کی بڑی تعداد میں پاکستان میں بھی افزائش ہوتی ہے جس میں سالہا سال اضافہ ہو رہا ہے۔

اسٹرابیری کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نہیں جانتے تھے

اسٹرابیری کا استعمال میٹھی غذاؤں جیسے کے آئسکریم، ملک شیک اور دیگر مشروبات کا ذائقہ بڑھانے کے لیے کیا جاتا ہے، اسٹرابیری کا روزانہ استعمال نہ صرف انسانی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ انسانی جسم کو مضر صحت مادوں سے پاک کر کے صحت پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔ سٹرابری کے حیرت انگیر فوائد میں سے چند پیش خدمت ہیں

جسمانی دفاعی نظام(امیون سسٹم ) کی بہتری(۱)

Strawberry Ke Fawaid In Urdu

طبی ماہرین کے مطابق اسٹرابیری کے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ یہ پھل وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے،انسانی جسم اس وٹامن کو بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور اسی لیے اسے غذائی شکل میں حاصل کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے، وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط اور طاقتور کرتا ہے۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق اگر چند ہفتوں تک اسٹرابیری کا روزانہ کچھ مقدار میں استعمال کیا جائے تو اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹ کی طاقت خون کا حصہ بن جاتی ہے۔

(۲)آنکھوں کی صحت

اسٹرابیری صحت کے لیے کتنی فائدہ مند ہے
اسٹرابیری کے حیرت انگیز فوائد

ماہرین کے مطابق اسٹرابیری کے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور اسٹرابیری کا پھل موتیے کے مرض کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں بڑھاپے میں بینائی ختم ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ ہماری آنکھوں کو وٹامن سی درکار ہوتا ہے تاکہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے اثرات سے بچا جاسکے جو قرنیے کے پروٹین کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ وٹامن سی آنکھوں کے قرینے اور پردہ چشم کو مضبوط بنانے کا بھی کام کرتا ہے۔

(۳)ہلاکت خیز کینسر میں مفید

اسٹرابیری کے حیرت انگیز و صحت بخش فوائد

وٹامن سی ایسا جز ہے جو کینسر کی روک تھام کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جسم کے صحت مند دفاعی نظام کی بدولت امراض سے دفاع بھی مضبوط ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اسٹرابیری کے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ ایک اسٹرابیری میں موجود ایک جز ellagic acid انسداد کینسر کی خصوصیات رکھتا ہے اور کینسر کی خلیات کی نشوونما کو روکتا ہے۔

(۴)جھریوں سے نجات

اسٹرابیری کھانے کا حکم
اسٹرابیری کھانا کیسا ہے کیا اسٹرابیری کا پھل کھانا ناجائز ہے کیا اسٹرابیری ہی زقوم ہے کیا اسٹابری جہنم کا پھل ہے

ماہرین کے مطابق اسٹرابیری کے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ اسٹرابیریز میں موجود وٹامن سی کولیگن کی پروڈکشن کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے جو جلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے، عمر بڑھنے کے ساتھ کولیگن کی سطح میں کمی آتی ہے تاہم وٹامن سی سے بھرپور غذا کے استعمال سے جلد کو صحت مند اور جوان بنانے میں مدد ملتی ہے، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ اسٹرابیری میں ellagic acid بھی کولیگن کے خاتمے اور ورم کے ردعمل کو روکتا ہے اور یہ دونوں عوامل جھریوں کا باعث بنتے ہیں۔

(۵)خراب کولیسٹرول کے خلاف مزاحمت:دل کے لئے انتہائی مفید

سٹابری حلال ہے یا حرام
سٹرابری کا مزاج

دنیا بھر میں امراض قلب اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں اورماہرین کے مطابق اسٹرابیری کے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ اسٹرابیری میں دل کی صحت کو بہتر بنانے کی بھی خوبی ہے۔ ellagic acid اور فلیونوئڈز ایسا اینٹی آکسائیڈنٹ اثر فراہم کرتے ہیں جو دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، یہ خون میں خراب کولیسٹرول کے اثرات کا مقابلہ کرتے ہیں جو شریانوں میں خون گاڑھا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ ایک کینیڈین تحقیق کے مطابق اسٹرابیری کا غذا میں استعمال امراض قلب اور ذیابیطس سے تحفظ دیتا ہے۔

(۶)ورم میں کمی

سٹرابری کی کاشت
سٹرابری کے فوائد

ماہرین کے مطابق اسٹرابیری کے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ اسٹرابیریز میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر اجزاءجوڑوں کے ورم کا اثر کم کرنے میں بھی ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ ہاروڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق کے جو خواتین ہر ہفتے 16 یا اس سے زائد اسٹرابیریز کھاتی ہیں ان میں جوڑوں کے ورم کا خطرہ 14 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

(۷)بلڈپریشر کو ریگولیٹ اور کنٹرول کرنا

اسٹرابیری کے فوائد
اسٹرابری کے فوائد

ماہرین کے مطابق اسٹرابیری کے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ اسٹرابیری میں شامل پوٹاشیم بھی ایک اور صحت بخش جز ہے اور وہ نہ صرف بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ اس سے ہائی بلڈ پریشر کی سطح میں بھی کمی لائی جاسکتی ہے۔ بلڈ پریشر، خراب کولیسٹرول اور ورم سے تحفظ دینے کے باعث اسے دل کی صحت کے لیے بہترین پھلوں میں سے ایک بھی قرار دیا جاتا ہے۔

(۸)جسم میں فائبر بڑھانا

فائبر کھانے کے ہضم ہونے کے لیے ضروری ہوتا ہے اور ماہرین کے مطابق اسٹرابیری کے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ اسٹرابیری میں قدرتی طور پر فائبر کی کچھ مقدار شامل ہوتی ہے۔ جسم میں فائبر کی کمی کے نتیجے میں قبض اور آنتوں کے ورم کا خطرہ ہوتا ہے جس کا سامنا عمر کی چھٹی دہائی میں موجود  پچاس فیصد افراد کو ہوتا ہے۔ فائبر ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خلاف بھی جدوجہد کرتا ہے کیونکہ یہ خون میں چینی کی جذب کرنے کے عمل کو سست کردیتا ہے۔

(۹)جسمانی وزن کے لیے مفید

اسٹرابیری کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نہیں جانتے تھے
اسٹرابیری کے فوائد

صحت مند وزن کو برقرار رکھنا ذیابیطس ٹائپ ٹو اور امراض قلب کے خلاف بہترین دفاع ثابت ہوتا ہے، اسٹرابیری قدرتی طور پر کم کیلوریز والا پھل ہے، جس میں چربی نہیں ہوتی جبکہ نمکیات اور قدرتی چینی کی مقدار بھی بہت کم ہوتی ہے، جو جسمانی وزن کو معمول میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔پس ماہرین کے مطابق اسٹرابیری کے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ یہ صحت مند وزن کو برقرار رکھتی ہے ۔

(۱۰)دوران حمل مفید

اسٹرابیری کے فوائد
اسٹرابری کے فوائد

حاملہ خواتین کے لیے عام طور پر بی وٹامن کی ایک قسم Folate کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے اور اسٹرابیریز اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ Folate کو حمل کے ابتدائی مراحل میں بچے کے دماغ، کھوپڑی اور ریڑھ کی ہڈی کے لیے ضروری جز مانا جاتا ہے اور اسٹرابیری کے استعمال سے مخصوص پیدائشی نقص کی روک تھام میں بھی ممکنہ طور پر مدد مل سکتی ہے۔۔ پس ماہرین کے مطابق اسٹرابیری کے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ یہ دوران حمل بھی مفید ہے۔

(۱۱)خوبصورتی اور رنگت میں نکھار

اسٹرابری کے فوائد
اسٹرابیری کے فوائد

ماہرین کے مطابق اسٹرابیری کے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ اسٹرابیری میں موجود وٹامن سی کولیجن کو بڑھانے کے لیے بھی اہم ہے۔ کولیجن جِلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے، عمر بڑھنے کے ساتھ کولیجن کی سطح میں کمی آتی ہے، تاہم وٹامن سی سے بھرپور غذا کے استعمال سے جِلد کو صحت مند اور جوان بنانے میں مدد ملتی ہے۔وٹامن سی کے ساتھ ساتھ اسٹرابیری میں موجود ایلیجک ایسڈ جھریوں کو روکتا ہے۔اسٹرابیری کا استعمال رنگت میں نکھار لانے کے علاوہ ایکنی اور چھائیوں کو دور کر کے چہرہ تر و تازہ اور شاداب بناتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.