پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

بھارتی کواڈ کاپٹر چکوٹھی سیکٹر پر 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا، گزشتہ روز نوشیری سیکٹر پر بھی جاسوس ڈرون مار گرایا گیا تھا

6

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ آج بروز ہفتہ لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر پر پیش آیا۔

 

بھارتی جاسوس ڈرون 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا جس کے بعد پاک فوج نے بروقت کاروائی کر کے ڈرون مار گرایا۔

 

مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے نوشیری سیکٹر پر بھی بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا گیا تھا۔

 

واضح رہے کہ حالیہ کچھ برسوں کے دوران بھارت نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں میں اضافہ کیا ہے۔ اب تک پاک فوج لائن آف کنٹرول پر درجنوں مواقعوں پر بھارت کے جاسوس ڈرونز گرا چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.