سندھی اچاری چکن بنانے کی ترکیب

189

اشیاء:

چکن ایک کلو
آئل یا گھی پچا س گرام
پیاز ساٹھ گرام
ٹماٹر سوگرام
ہری مرچ پچیس گرام
لال مرچ پاؤڈر پندرہ گرام
ہلدی پاؤڈر پانچ گرام
سونف ، دھنیا دس دس گرام
املی کا پانی سو گرام
پسی ادرک بیس گرام
لہسن پسا ہوا بیس گرام
ہرا دھنیا ایک گڈی

ترکیب:

پیاز کتر لیں، کسی دیگچی میں آئل ڈال کر پیاز براؤن کر لیں۔ پیاز براؤن ہو جائے تو اس میں ادرک، لہسن ڈال دیں اور تھوڑی دیر بھونیں۔ مرغی بھن جائے تو اس میں تما م مصالحے لال مرچ، ثابت دھنیا، املی کا پانی ، نمک اور ٹماٹر کا ٹ کر ڈال دیں اور اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ مرغی گل جائے۔ مرغی پک جائے تو اس میں ہری مرچ ڈال کر چند منٹ پکائیں اس کے بعد اسے چولہے سے اتار لیں اور ڈش میں نکا لنے کے بعد اس پر پسا ہوا گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا بھی حسب خواہش ڈال دیں۔ مزیدار چکن اچار تیار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Optimized with PageSpeed Ninja