شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کر دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ 18سالہ اکمل 15سال کی ایک لڑکی سےشادی کرنا چاہتا تھا لیکن رشتہ سے انکار ہونے پر اکمل نے لڑکی پر فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار دی

77

فیصل آباد (Its Urdu) شادی سے انکار کرنا نوجوان لڑکی کی جان لے گیا ، جذباتی نوجوان نے غصے میں فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کردیا ۔ رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو قتل کر کے خود بھی خودکشی کر لی ہے۔یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے ایک نواحی قصبے میں پیش آیا ۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 18سالہ اکمل 15سال کی ایک لڑکی سےشادی کرنا چاہتا تھا لیکن رشتہ سے انکار ہونے پر اکمل نے لڑکی پر فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار دی۔ گھر والوں نے دونوں کو ہسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس ‏نے واقعے سے متعلق عینی شاہدین اور اہل خانہ کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیے امریکہ میں پاکستانی ملازمہ کا پاکستانی مالک خاندان پر انوکھا مقدمہ

 

آج کل شادی سے انکار پر قتل کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ دنوں بھی لاہور میں شادی سے انکار کرنے پر نوجوان نے گھر میں گھس کر اپنی ہی کزن کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے شرقپور میں پیش آیا تھا جہاں شادی سے انکار کرنے پر ایک کاشف نامی نوجوان نے گھر میں گھس کر لڑکی کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

پولیس نے اپنی کاروائی کرنے کے بعد بتایا تھا کہ مقتولہ کا نام صوبیہ ہے۔ جس کو اس کےرشتہ دار کاشف نے صرف اس لیے قتل کردیا تھا کیوں کہ لڑکی نے اس کے ساتھ شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔ واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جب کہ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردی ہے اور ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.