بھارتی شدت پسندی، سینکڑوں سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

بھارتی سرکار نے 720 سکھ یاتریوں کو ویزے کے باوجود پاکستان آنے سے روک دیا، سکھ یاتریوں نے جمعرات کو گورودوارہ ننکانہ صاحب آنا تھا

60

بھارتی ہٹ دھرمی کا ایک اور معاملہ سامنے آ گیا۔ بھارتی شدت پسندی کی انتہا، سینکڑوں سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا ۔

بھارتی شدت پسندی، سینکڑوں سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

تفصیلات کے مطابق بھارتی سرکار نے 720 سکھ یاتریوں کو ویزے کے باوجود پاکستان آنے سے روک دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی سکھ یاتریوں نے جمعرات کو گورودوارہ ننکانہ صاحب آنا تھا ۔

 

سکھ یاتریوں نے 100 سالہ ننکانہ تقریبات میں شرکت کیلئے آنا تھا ۔ بھارتی یاتریوں نے 8 روزہ مذہبی ویزے پر جمعرات کو پاکستان آنے کے لیے درخواست دی تھی ۔ ۔

 

 

یہ بھی پڑھیے: کویت: جعلی کرونا ٹیسٹ بیچنے پر انڈین گرفتار

 

 

انتہا پسند بھارتی سرکار کی روایتی پاکستان دشمنی سکھ یاتریوں کے آڑے آ گئی ۔ بھارت نے ویزہ ہونے کے باوجود سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی ۔ بھارتی حکومت کی جانب سے مراسلہ بی بی جاگیر کوربھو گیوال کے نام تحریر کیا گیا ۔ جس کے مطابق سکھ یاتری پاکستان کا سفر نہیں کر سکیں گے ۔

1 تبصرہ
  1. […] یہ بھی پڑھیے: بھارتی شدت پسندی، سینکڑوں سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے س… […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.