نمکین چپس میں چینی؟ 5 ایسی غذائیں جن میں چینی کی موجودگی سے متعلق جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

40

نمکین چپس میں چینی؟ 5 ایسی غذائیں جن میں چینی کی موجودگی سے متعلق جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

کیا آپ جانتے ہیں ماہرین کے مطابق انسانی جسم کو روزانہ چینی کی بہت کم مقدار چاہیے ہوتی ہے اور محدود مقدار سے زیادہ شکر کھانے سے ہمارے جسم کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ لیکن ایسے بہت ساری چیزیں ہیں جن کو اگر تھوڑا سا بھی کھایا جائے تو بھی وہ ہمارے جسم میں چینی کی مقدار بہت زیادہ بڑھا دیتی ہیں جس سے ہمیں بیماریاں ہوتی ہیں۔ حیرت انگیز طورر پر وہ کھانے ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں اور ہم انھیں بے ضرر سمجھتے آئے ہیں۔ تو آئیے آپ کو ان دشمنوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو خاموشی سے آپ کی صحت تباہ کررہے ہیں-

1- کیچپ

کیچپ ذائقے میں تو کھٹا میٹھا ہوتا ہے لیکن ایک چمچ کیچپ میں ایک بڑے کیوب جتنی شکر موجود ہوتی ہے۔ کچھ کیچپ میں فروکٹوز کورن سیرپ بھی موجود ہوتا ہے جو موٹاپا بڑھاتا ہے

2- پینٹ بٹر
پینٹ بٹر ناشتے میں پروٹین کا بہترین زریعہ سمجھے جاتے ہیں لیکن 2 چمچ پینٹ بٹر میں تقریباً 8 گرام چینی پائی جاتی ہے۔ اگر پینٹ بٹر کھانا ہی ہے تو کوشش کریں کہ خود بناکر کھائیں تاکہ اس میں موجود اجزاء کے بارے میں آپ کو مکمل معلومات ہوں

3- آلو کے چپس
آلو کے چپس ذائقے میں نمکین ہوتے ہیں لیکن ان کے اندر بھی کافی مقدار میں شکر ہوتی ہے۔ خاص طور پر فلیورڈ چپس کو ذائقے دار بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ چینی ملائی جاتی ہے اس کے علاوہ چپس میں کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں جو جسم میں داخل ہوکر گلوکوز بناتے ہیں

4- خشک پھل
خشک پھل ویسے تو اچھی خوراک ہیں لیکن ان کو خشک کرنے کے عمل میں سارا پانی نکال دیا جاتا ہے اور ان میں صرف چینی بچتی ہے۔ اکثر سکھا کر رکھنے کے لئے بھی مختلف انداز میں چینی شامل کی جاتی ہے اس لئے کوشش کریں کہ خود قدرتی طریقوں سے پھلوں کو خشک کرکے محفوظ کریں

5- کم چکنائی والی دہی
وزن کم کرنے والے افراد کے لئے یہ الفاظ کافی پرکشش ہوتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ عام دہی میں 4.7 گرام جبکہ کم چکنائی والی دہی میں 12 گرام شکر شامل ہوتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے اور ذائقہ دار بنانے کے لئے مصنوعی چینی ملائی جاتی ہے

1 تبصرہ
  1. Freelancer Ghazni کہتے ہیں

    Hire Expert Freelancer According To Your Needs.
    .
    Hello Sir, Mahmud Ghazni Here. I’m a Professional IT Freelancer. First of all, I apologize for making such a comment on your site. You may think this is spamming but I am only doing this for the purpose of attracting the attention of clients.
    .
    I’m able to make this comment on your website which means your website may be brand new or not yet properly configured. That means you may need a professional help. And if that happens then, I’m here to help you. I’m a Porfessional Web Design & Developer. For the past 3 years I have been providing services to various IT company in our country. Due to the current Covid pandemic situation and the impact of the lockdown, many companies have closed down. That’s why I’m currently offering freelance services to international clients. Since I am a new Freelancer in the online marketplace, That’s why I’m trying to reach clients in various ways.
    .
    You can hire me from here: https://ghazni.me
    .
    I’ve a lot of experience with WordPress such as WordPress Theme Customization, Landing Page Design, Fixing 500 & & 404 Errors, Website Migration, SEO Optimization, Malware Removal, BulletProof Web Security, Fixing other WordPress issue etc.
    .
    If you need any kind of help, Feel free to contact with me. I’m always ready to help you. Hopefully, I will be able to gain your trust and satisfaction.
    .
    .
    Contact Me:-
    .
    WhatsApp : +1(779)548-5046
    Email : mahmud.ghazni@yahoo.com

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.