ٹیلی گرام دنیا میں سب سے زیادہ ڈائون لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی

ایپ کو جنوری 2021ء میں 6 کروڑ سے زائد مرتبہ ڈائون لوڈ کیا گیا

63

میسجنگ ایپ ٹیلی گرام ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا میں سب سے زیادہ ڈائون لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپ ٹیلی گرام ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا میں سب سے زیادہ ڈائون لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے، گزشتہ ماہ جنوری 2021ء میں تقریباً 6 کروڑ سے زائد مرتبہ ٹیلی گرام کو ڈائون لوڈ کیا گیا۔ اس سلسلے میں بھارت کا پہلا انڈونیشیا کا دوسرا نمبر رہا جہاں ٹیلی گرام کو سب سے زیادہ بار ڈائون لوڈ کیا گیا۔گوگل پلے سٹور میں ٹیلی گرام کے بعد دوسرے نمبر پر سگنل، پھر ٹک ٹاک، ایم ایکس ٹاک ٹک اور فیس بک سرفہرست 5 ایپس ثابت ہوئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.