’یہ ہمارے سلیکٹڈ کپتان ہیں، یہ ہے ان کی جماعت اوراس کی بدنامی ہو رہی ہے‘

لیگی رہنما عظمی بخاری نے بھی ’پواری گرل‘ کا انداز اپنا کر وزیراعظم پر تنقید کر ڈالی

62

لاہور( Its Urdu News ) لیگی رہنما عظمی بخاری نے بھی ’پواری گرل‘ کا انداز اپنا کر وزیراعظم پر تنقید کر ڈالی۔ پاکستانی بلاگر دنانیر مبین کے چرچے سیاسی میدان میں بھی ہونے لگے۔

 

گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتی ہے یہ میں ہوں،یہ ہم ہیں اور یہ پواری ہو رہی ہے، سوشل میڈیا پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بنائی جانے والی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہوئی جس کی وجہ دلچسپ اندازگفتگو ہے۔

 

ویڈیو میں دوستوں کے ساتھ ہلا گلا کرنے والی دانا نیر مبین نامی لڑکی لڑکی گاڑی کے سامنے کھڑے ہوکر انگریزی لب و لہجے میں کہہ رہی ہے،’یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے‘۔ لڑکی کے دلچسپ انداز نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ۔

 

دنانیر کی ویڈیو ’پارٹی ہو رہی ہے‘ وائرل ہوئی تو اس کی دیکھا دیکھی پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات سمیت متعدد لوگوں نے اس طرح کی ویڈیوز بنائی۔

 

 

اور اب سیاستدانوں نے بھی دنانیر کا انداز اپنا کر مخالف جماعتوں پر تنقید کرنا شروع کر دی ہے۔یہی انداز اپناتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے بھی مخالف جماعت پر دلچسپ تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ’یہ ہیں ہمیں سلیکٹڈ کپتان، یہ ہے ان کی جماعت اور یہ ان کی بدنامی ہو رہی ہے‘۔

 

 

یہ بھی پڑھیے: آج مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ سمیت کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

 

 

 

۔۔علاوہ ازیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹویٹر پر ایک تصویر جاری کی جس میں حسن علی کو ٹیم کے دیگر ممبران اور ٹرافی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں حسن علی اس خاتون کی نقل اتارتے ہوئے کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ’ یہ میں ہوں،یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیتنے کے بعد پارٹی کررہے ہیں‘۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.