ترکی خلائی آپریشن میں پاکستان اور آذربائیجان کے ساتھ مل کر کام کرے گا، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی

وارانک کا کہنا تھا کہ ہمارے صدر کی دلی خواہش ہے کہ ایک خاتون خلا نورد اولین طور پر خلا میں جائے۔ ہم اس ضمن میں بہترین امیدوار کا انتخاب کریں گے، محض پیسہ خرچ کرنے اور انسانی طاقت سے یہ کام سر انجام نہیں دیے جا سکتے

94

ترکی : (Its Urdu) ترکی کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی وارانک کا کہنا ہے کہ ٹرکش سپیس ایجنسی ملک کی موجودہ استعداد کو کہیں آگے لے جائیگی، ہم نے خلائی اقتصادیات کے شعبے میں ایک اہم ماہیت دلانے والا ایک پروگرام وضع کیا ہے۔

 

وارانک کا کہنا تھا کہ ہمارے صدر کی دلی خواہش ہے کہ ایک خاتون خلا نورد اولین طور پر خلا میں جائے۔ ہم اس ضمن میں بہترین امیدوار کا انتخاب کریں گے، محض پیسہ خرچ کرنے اور انسانی طاقت سے یہ کام سر انجام نہیں دیے جا سکتے۔

 

یہ بھی پڑھیے جرمنی : مہاجرین کو ملک بدر کر دیا گیا

 

انہوں نے مزید بتایا کہ سیاسی طور پر اعلی ترین سطح پر اس عمل کی راہ ہموار کرنا انتہائی اہم ہے۔ ہم ترکی کو ملکی قدر میں اضافہ ہونے والے ایک ملک کا درجہ دلائیں گے اور اپنے ہم وطنوں کے لیے فخر بننے والے معرکے سر انجام دیں گے۔ ہم خلائی اقتصادیات کے شعبے میں بھی اپنا نام پیدا کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

 

 

وارانک نے بتایا کہ خلائی شعبے میں تعاون کے معاملے میں تین ممالک کے ساتھ معاہدے طے کیے گئے ہیں، پاکستان اور آذربائیجان کے ساتھ یہ معاہدہ دستخط کئے جانے کے مرحلے پر ہے۔ جبکہ کورونا کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین کے معاملے پر بھی بات کرتے ہوئے وزیر نے بتایا کہ اس وقت انسانوں پر تجربات شروع کی جانے والی ہمارے پاس تین امیدوار ویکسین موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Optimized with PageSpeed Ninja