پنجاب میں گندم کی قیمت میں اضافہ، وزیراعظم عمران خان نے منظوری دے دی

صوبے میں گندم کی قیمت 1650روپے فی من سے بڑھا کر 1800روپے کی جارہی ہے ، سیئر وزیر عبدالعلیم خان کی گفتگو

110

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری دے جانے کے بعد صوبہ پنجاب میں گندم کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کی قیمت 1650روپے فی من سے بڑھا کر 1800روپے کی جارہی ہے ، گندم کی قیمت میں اضافہ کسانوں کے مطالبے پر کیا گیا جس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے ، جب کہ گندم کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے کسانوں کو بہت فائدہ ہوگا ، کیوں کہ ہماری حکومت کا وژن ہے کہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ دیا جائے ، منظوری وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دی گئی ہے۔

 

سینئر وزیر نے بتایا کہ صوبے میں گندم اور آٹے کی وافر فراہمی کو ہر سورت میں یقینی بنایا جائے گا ، جس کے لیے آئندہ سال فلور ملوں کے ساتھ اشتراک کے ساتھ ایک منظم پالیسی بنائی جائے گی جس کے تحت کسانوں سے براہ راست گندم کی خریداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

یہاں واضح رہے کہ اس سے پہلے مسلم لیگ ق کے رہنما اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے گندم کی امدادی قیمت 1600روپر مسترد کرتے ہوئے 2 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا ، تفصیلات کے مطابق وفاقی اور پنجاب حکومت نے کسانوں کیلئے گندم کی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کی تھی جس میں200 امدادی قیمت شامل ہے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے گندم کی امدادی قیمت 200 فی من مسترد کردی تھی ۔

 

 

انہوں نے کہا تھا کہ صرف 200 روپے امدادی قیمت بڑھا کر کسانوں کا مذاق اڑایا گیا، امدادی قیمت میں600 روپے فی من اضافہ کیا جارہا ہے ،لیکن اس قیمت سے کسانوں کے اخراجات پورے کرنے کیلئے بہت کم ہے ، اس لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اس قیمت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صرف 200 روپے فی من بڑھا کر کسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، امدادی رقم سے تو گندم بونے کا خرچہ پورا نہیں ہوتا ، پرویزالہٰی نے مطالبہ کیا کہ گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے فی من مقرر کی جائے۔

 

 

اس معاملے میں اب یہ پیشرفت ہوئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری دے جانے کے بعد صوبہ پنجاب میں گندم کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ، پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کی قیمت 1650روپے فی من سے بڑھا کر 1800روپے کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.